Nawaz Shariff Will Remain Prime Minister of Pakistan After Panama Case too – Shahbaz Shariff

قصور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کا فیصلہ عدالت نے دینا ہے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا لیکن نواز شریف پاناما فیصلے کے بعد بھی ملک کے وزیراعظم ہی رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ قرضے معاف کرانے والے بھی اپنے گریبان میں جھانکیں جب کہ سرے محل پر کسی نے عدالت نہیں لگائی اور سوئس بینکوں میں پڑا 6 ارب روپیہ پکار رہا ہے کہ زرداری مجھے آ کر لے جاؤ۔ غریبوں کا پیسہ کھانے والے کس طرح کرپشن کے خلاف بات کر سکتے ہیں اور زرداری کس منہ سے اقتصادی راہداری کی بات کرتے ہیں۔

ہباز شریف نے کہا کہ ڈیموں میں پانی کی کمی ہے جسے پورا کرنا انسان کے بس میں نہیں ہے البتہ بجلی فراہم کرنے والی تمام کمپنیوں کے حکام کو کہ دیا ہے کہ جو افراد لوڈ شیڈنگ کے مرتبک ہیں انہیں کٹہرے میں لانا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے سال کے اوائل میں ملک سے اندھیرے چھٹ جائیں گے، ملک میں اجالے ہوں گے اور پاکستان ترقی کرے گا۔

15 thoughts on “Nawaz Shariff Will Remain Prime Minister of Pakistan After Panama Case too – Shahbaz Shariff

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *